شہبازشریف نے کہا ہے کہ دہشتگردوں کاعبرتناک انجام قریب ہےملک کودہشتگردوں سے پاک کرکے دم لیں گے

شہباز شریف کی زیرصدارت صوبائی ایپکس کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں کور کماندڑ لاہورلیفٹیننٹ جنرل نوید زمان اورڈی جی رینجرزپنجاب  سمیت اعلیٰ حکام نے شرکت کیاجلاس میں دہشت گردی کے خلاف نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کے حوالے سے کیے گئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ایپکس کمیٹی نے  نیشنل ایکشن پلان کے تحت اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا ۔ اس موقع پر وزیر اعلی پنجاب کا کہنا تھا  کہ نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد سے اقدامات نتیجہ خیز ثابت ہو رہے ہیں،پنجاب حکومت نے متعلقہ اداروں کے ساتھ مل کر فوری اور بروقت اقدامات کئے ہیں۔ شہبازشریف کا کہنا تھا کہ قوانین میں ضروری ترامیم کرکے سزاﺅں کو سخت کیا گیاہے،فوج، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کے موثر اقدامات کے باعث دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کامیابیاں حاصل ہو رہی ہیں،انہوں نے کہا کہ پوری قوم نے دہشت گردی اور فرقہ واریت کو کچلنے کا پختہ عزم کیا ہے

ای پیپر دی نیشن