لاہور (خصوصی نامہ نگار) جمعیت علما پاکستان کے صدر پیر اعجاز احمد ہاشمی نے مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس 14 فروری کو ملتان میں طلب کرلیا ہے۔ مرکزی سینیر نائب صدر محمداحمد میاں کی میزبانی میں ہونے والے اجلاس میں ملکی سیاسی صورت حال، تنظیمی معاملات، بلدیاتی اداروں میں مخصوص نشستوں پرانتخابات، مذہبی جماعتوںکے سیاسی اتحاد، مساجد اور مدارس پر پولیس چھاپے،سیکولر طبقے کا پراپیگنڈ ہ ، اتحا د اہل سنت اور دیگر معاملات کو زیر بحث لایا جائے گا۔ دریں اثنا پیر اعجاز احمد ہاشمی نے چینل سٹی 42 پر ہونے والی فائرنگ کے واقعہ کی شدید مذمت کی۔