لاہور (خبر نگار) پیپلز پارٹی لاہور کی صدر ثمینہ خالد گھرکی نے کہا ہے کہ حکومتی پالیسوں کی وجہ سے دیگر شعبوں کی طرح صحت اور تعلیم جیسا اہم ترین عوامی شعبہ بھی بری طرح نظر سے انداز ہو رہا ہے صرف پنجاب کو 40ہزارڈاکٹروں کی کمی کا سامنا ہے۔ دل کی بیماریوں کے واحد کارڈیالوجی انسٹیٹیوٹ کی ایمرجنسی میں مریضوں کو زمین پر بھی جگہ نہیں ملتی اور دل کے حساس آپریشنز اور ٹیسٹوں کیلئے 2برس بعد کی تاریخیں دی جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری ہسپتالوں کی حالت زار سب کے سامنے ہے جبکہ حکومت زبانی جمع خرچ سے کا م چلارہی ہے۔