لاہور (پ ر) معروف ادیب محمد عاصم بٹ نے یو بی ایل ادبی ایوارڈ 2016ء جیت لیا ہے۔ محمد عاصم بٹ کو یہ ایوارڈ ان کے ناول ’’ناتمام‘‘ پر دیا گیا جو سنگ میل پبلشرز کا شائع کردہ۔ وہ ریذیڈنٹ ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ ادبیات لاہور ہیں۔ یاد رہے محمد عاصم بٹ کئی کتابوں کے مترجم بھی ہیں۔ ان کی مشہور کتابوں میں ’’سو عظیم آدمی، کافکا کہانیاں اور خلیل جبران کے خطوط‘‘ شامل ہیں۔