لاہور(خبر نگار) پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے صدر و سابق گورنر پنجاب مخدوم سید احمد محمود نے کہا ہے کہ پی آئی اے کی نجکاری کے پیچھے حکمرانوں کے ذاتی مفادات چھپے ہیں۔ حکمران مزدوروں کیخلاف انتقامی کارروائیاں بند کر دیں۔ پیپلزپارٹی احتجاجی سیاست پر یقین نہیں رکھتی مگر حالات ہمیں اس طرف جانے پر مجبور کر رہے ہیں یہ بات انہوں نے پارٹی کی فیڈرل کونسل کے رکن عبدالقادر شاہین اور پیپلز لیبر بیور و پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات محمد سلیم مغل کی قیادت میں واپڈا، ریلوے، پی آئی اے اور ہائوس بلڈنگ فنانس کارپوریشن سمیت مختلف اداروں کی ٹریڈ یونیز سے وابستہ مزدور رہنمائوں کے ایک وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی کہ پیپلز پارٹی منافقت نہیں بلکہ مفاہمت کی سیاست پر یقین رکھتی ہے۔
پیپلز پارٹی منافقت نہیں مفاہمت کی سیاست پر یقین رکھتی ہے: مخدوم احمد محمود
Feb 09, 2016