کراچی (نوائے وقت نیوز) نیب نے وفاقی سیکرٹری فنانس اور سابق سیکرٹری پٹرولیم کو کرپشن کیس میں طلب کرلیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وفاقی سیکرٹری فنانس وقار مسعود اور سابق سیکرٹری پٹرولیم اعجاز چوہدری کو نیب نے کرپشن کیسز میں طلب کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وقار مسعود سیکرٹری پٹرولیم کے عہدے پر بھی رہ چکے ہیں۔ نیب حکام کا کہنا ہے کہ غلط طریقے سے گیس بندش اور تقسیم سے ملک کو 450 ارب روپے کا نقصان ہوا ہے۔ وفاقی سیکرٹری پٹرولیم اور سیکرٹری فنانس کو نیب نے ڈاکٹر عاصم کیس میں ہونے والی تفتیش کے بعد طلب کیا گیا ہے۔
کرپشن کیس: نیب نے وفاقی سیکرٹری فنانس‘ سابق سیکرٹری پٹرولیم کو طلب کرلیا
Feb 09, 2016