اسلام آباد (آن لائن) وفاق اور آزاد کشمیرکے درمیان مزید دراڑیں پڑ گئیں وفاقی حکومت چھ ارب میں سے تین ارب دینے پر آمادہ جبکہ دیگر رقم دینے سے صاف انکار کر دیا، وزیر اعظم آزاد کشمیر نے پارٹی کی اعلیٰ قیادت سے رابطہ کر لیا۔ بلاول بھٹو زرداری نے قومی اسمبلی و سینٹ اجلاسوں میں مسئلہ کو اٹھانے کے لیے خورشید شاہ کو ٹاسک دیدیا۔