پی بی 50 کیچ کے 3 پولنگ سٹیشنز پر دوبارہ انتخاب کا حکم

اسلام آباد (نوائے وقت نیوز) الیکشن کمشن نے بلوچستان میں صوبائی اسمبلی کے حلقے پی بی 50 کیچ کے تین پولنگ سٹیشنوں پر دوبارہ انتخابات کا حکم دیا ہے۔ پی بی 50 کیچ بلوچستان میں 31 دسمبر کو ضمنی انتخاب ہوا تھا تاہم ریٹرننگ آفیسر کی جانب سے حتمی نتیجہ جاری نہ کرنے پر الیکشن کمشن نیاز خود نوٹس لیا تھا۔ الیکشن کمشنر سردار رضا خان کی سربراہی میں بنچ نے فیصلہ سناتے ہوئے حلقے کے 3پولنگ سٹیشنوںمیں دوبارہ انتخابات کاحکم دیا ہے۔ الیکشن کمشن کا کہنا ہے کہ پولنگ کے لئے حتمی تاریخ کا اعلان جلد کیا جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن