راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نمبر ایک کے جج رائے محمد ایوب مارتھ نے بے نظیر بھٹو قتل کیس کی سماعت کل تک ملتوی کردی جبکہ سابق وزیر داخلہ سینیٹر رحمان اے ملک کے جاری سمن کی تعمیل نہ ہو سکی جس پر عدالت نے 18 فروری کو دوبارہ طلبی کے سمن جاری کردیئے، پیر کو انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے بے نظیر بھٹو قتل کیس کی سماعت کی۔