نئی دہلی/ شاملی (آئی این پی )بھارتی ریاست اترپردیش کے ضلع شاملی میں بلدیاتی انتخابات میں فتح کے جشن کے دوران سماج وادی پارٹی کے ورکرز کی اندھا دھند فائرنگ سے 8سالہ بچہ ہلاک ہو گیا ۔بھارتی میڈیا کے مطابق سماج وادی پارٹی کے کارکن اتر پردیش کے شاملی ڈسٹرکٹ میں بلدیاتی انتخابات میں فتح کا جشن منانے کیلئے اندھا دھند ہوائی فائرنگ کر رہے تھے کہ کارکن کی جانب سے فائرکی گئی گالیوں آٹو رکشہ میں اپنی ماں کے ساتھ سوار 8سالہ بچے سمی کو لگ گئیں۔ پولیس نے سماجی وادی پارٹی کی جیتنے والی امیدوار نفیسہ کے شوہر سمیت پانچ افراد کیخلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔