پورٹ او پرنس (اے پی پی) ہیٹی کے صدر مچل مارٹیلی نے ملک میں جاری سیاسی بحران کے باوجود عہدے کی مدت پوری ہونے پر اپنا دفتر چھوڑ دیا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق مچل مارٹیلی نے دفتر اس حالت میں چھوڑا ہے جب ملک صدارتی انتخاب کے دوسرے مرحلے میں التواء کے باعث شدید سیاسی بحران کا شکار ہے۔