چنائی (آئی این پی) بھارت میں سرکاری دفاتر میں ملازمین کی حاضری کو یقینی بنانے کیلئے مشہور ایپ ’’واٹس ایپ‘‘ کا استعمال کیا جانے لگا۔ ’’ٹائمز آف انڈیا‘‘ کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں عموماً سرکاری ملازمین وقت پر دفتر پہنچنے کی زحمت گوارا نہیں کرتے، لیکن ریاست تامل ناڈو کے دارالحکومت میں کارپوریشن آف چنائی نے اربن پرائمری ہیلتھ سینٹرز (یو پی ایچ سیز) میں عملے کی بروقت حاضری کو یقینی بنانے کے لیے اس کا منفرد حل نکالا ہے۔ یو پی ایچ سیز میں لیٹ آنے والے سٹاف کی بروقت حاضری کو یقینی بنانے کے لیے گریٹر چنائی کارپوریشن نے واٹس ایپ کا استعمال شروع کردیا ہے۔