ہلیری کلنٹن کی مخالفت کر نے والی خواتین کا ٹھکانہ جہنم ہوگا:میڈلین البرائٹ

واشنگٹن(اے پی پی) سابق امریکی وزیر خارجہ میڈلین البرایٹ اور امریکہ میں حقوق نسواں کی علمبردار گلوریا اسٹینین نے ڈیمو کریٹ پارٹی سے تعلق رکھنے والی ان خواتین پر شدید تنقید کی ہے جو صدارتی امیدوار کی نامزدگی کی دوڑ میں سابق خاتون اول ہیلری کلنٹن پر دوسرے امیدواربرینی سنڈر کو فوقیت دے رہی ہیں۔ ہلیری کلنٹن کی حمایت میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ان دونوں خواتین رہنماوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہلیری کلنٹن کی صدر کے عہدے پر نامزدگی امریکی سیاست کا اہم سنگ میل ہوگی میڈلین البرایٹ نے کہا کہ وہ تمام خواتین جو ہلیری کلنٹن کی مخالفت کر رہی ہیں ان کا ٹھکانہ جہنم میں ہوگا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...