پاکستان نے نائیجیریا کو سلامتی کونسل کا مستقل رکن بنانے کی حمایت کردی

ابوجا (نوائے وقت نیوز) نائیجیریا میں پاکستان کے ہائی کمشنر آغا عمر فاروق نے کہا ہے کہ نائیجیریا کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا مستقل رکن ہونا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں براعظم افریقہ کی نمائندگی کیلئے نائیجیریا کے پاس مستقل رکنیت کے تمام امکانات موجود ہیں۔ نائیجیرین اخبار ’ڈیلی ٹرسٹ‘ کے مطابق ابوجا میں یوم یکجہتی کشمیر کی تقریب کے دوران بات چیت میں پاکستانی ہائی کمشنر نے کہا کہ نائیجیریا ایک دن اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا مستقل رکن بنے گا۔

ای پیپر دی نیشن