سان تیاگو (اے ایف پی) چلی میں ایک کار ریلوے کراسنگ پر ٹرین کی زد میں آجانے کے نتیجہ میں2 بچوں سمیت 7 افراد ہلاک ہوگئے۔ پولیس کے مطابق یہ حادثہ دارالحکومت سان تیاگو سے 260 کلومیٹر جنوب کی طرف واقع مالی نامی علاقے میں پیش آیا۔ حادثے میں ایک بچہ زخمی بھی ہوا جس کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ ہلاک و زخمی ہونے والے تمام افراد کار میں سوار تھے۔ پولیس کے مطابق کار ریلوے کراسنگ عبور کرتے وقت کسی وجہ سے پھنس گئی اور ٹرین کی زد میں آگئی۔
چلی: کار ٹرین کی زد میں آ گئی‘ 2 بچوں سمیت 7 افراد ہلاک
Feb 09, 2016