نئی دہلی (اے این این) بھارتی فضائیہ کے پائلٹوں کے لمبے عرصے تک چاک و چوبند رہنے اور جنگی مشقوں میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے لیے ادویات کا استعمال کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ رپورٹ کے مطابق موڈافنل اور زولپیڈم نامی ادویات بھارتی فضائیہ کے پائلٹس میں عرفیت کے طور پر بالترتیب گو اور نو گو کہلاتی ہیں، پہلی دوا جوش بڑھانے اور چاک و چوبند رہنے جبکہ دوسری پھر سکون حاصل کرنے کیلئے استعمال کی جاتی ہے۔
بھارتی پائلٹ جنگی مشقوں میں ’’پھرتیاں‘‘ دکھانے کیلئے ادویات استعمال کرنے لگے
Feb 09, 2016