اسلام آباد(آن لائن) پاکستان تحریک انصاف نے وفاقی دارالحکومت میں میئر اور ڈپٹی میئرز کے طریقہ انتخاب کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دےا۔تفصےلات کے مطابق پےر کے روزتحرےک انصاف کی جانب سے ڈپٹی میئرشپ کے امیدوار علی اعوان نے اسلام آباد ہائےکورٹ مےں با ضابطہ پےٹےشن دائرکی جبکہ ایڈووکیٹ فرخ ڈال اور شعیب عطا تحریک انصاف کی جانب سے مقدمے کی پیروی کریں گے۔ تحرےک انصاف کے مرکزی رہنما نعےم الحق نے کہا ہے کہ میئر اور ڈپٹی میئرز کا مشترکہ انتخاب تحریک انصاف اور شہریوں کیلئے گہری تشویش کا باعث ہے۔
طریقہ انتخاب
تحریک انصاف نے میئر اور ڈپٹی میئرز کا طریقہ انتخاب اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا
Feb 09, 2016