تہران (نیٹ نیوز) ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف، وزیر دفاع حسین دہقان اور نائب صدر علی اکبر صالحی کو دنیا کی بڑی طاقتوں کے ساتھ جوہری معاہدہ طے کروانے کے اعتراف میں ایران کے صدر کی جانب سے ایوارڈز دیئے گئے ۔ ایران کے صدر حسن روحانی کی جانب سے ایرانی وزیر خارجہ کو میڈل آف میرٹ جبکہ نائب صدر کو ایران کے جوہری ادارے کے سر براہ بھی ہیں اور وزیر دفاع کو میڈل آف کرج سے نوازا گیا ہے۔ اعلیٰ ایرانی حکام کو ایوارڈز دینے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایرانی صدر روحانی نے کہا کہ ہم مشکل دنوں کٹھن راتوں اور گھنٹوں کو پیچھے چھوڑ آئے ہیں۔
جوہری معاہدہ: وزیر خارجہ ،وزیر دفاع ،نائب صدر کو ایوارڈ ز دیئے گئے
Feb 09, 2016