نئی دہلی (اے پی پی) آل انڈیا مسلم مجلس اتحاد المسلمین کے رہنما اور آندھرا پردیش سے ممبر پارلیمنٹ اسد الدین اویسی نے کہا ہے جب تک کوئی دلت بھارت کا وزیراعظم نہیں ہوگا اس وقت تک ملک ترقی نہیں کرسکتا۔بھارت میں اقلیتوں اورنچلی ذاتوں سے تعلق رکھنے والے شہریوں کو ان کے تمام حقوق دینے ہوں گے۔انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا جب تک اس ملک میں دلت وزیر اعظم نہیں ہوگا تب تک ملک ترقی نہیں کرسکتا۔