یمن: اتحادی فورسزکی بمباری‘ حوثی ملیشیا کے 14 ارکان ہلاک‘ متعدد زخمی

صنعاء (آئی این پی) اتحادی فورسز نے اپنی تازہ کارروائی میں حوثی اور معزول یمنی صدر کی ملیشیاؤں کے 14 ارکان کو ہلاک کر دیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ان افراد کو مملکت کی گورنری ’’الحرث‘‘ میں جبل ملحمہ کے مقابل علاقے میں نشانہ بنایا گیا۔ کارروائی میں ملیشیاؤں کے متعدد مسلح ارکان زخمی بھی ہوئے جبکہ دیگر فرار ہو گئے۔ سعودی فورسز نے راکٹوں اور دیگر اسلحے کو قبضے میں لے لیا۔ نجران صوبے میں مشترکہ سعودی افواج نے بمباری کی۔ یہ کارروائی حوثی ملیشیاؤں کی جانب سے نجران شہر کی جانب داغے گئے میزائلوں کے جواب میں کی گئی۔عرب میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ سعودی عرب نے یمن سے داغا گیا سکڈ میزائل مار گرایا ہے۔ میزائل سعودی عرب کے شہر خمیس متیط کی جانب داغا گیا تھا۔

ای پیپر دی نیشن