فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) ٹھیکری والا کے نواحی گاﺅں چک68 ج۔ ب لیلاں میں مبینہ طور پر قادیانی شخص نے مقدس اوراق کی بے حرمتی کی۔ شہریوں نے سدھار بائی پاس پر ٹائر جلا کر بین الاضلاعی ٹریفک بندکردی۔ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا جس پر مظاہرین منتشر ہو گئے۔ اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری گاﺅں میں پہنچ گئی جبکہ مبینہ ملزم موقع سے فرارہوگیا۔ نواحی گاﺅں چک68ج۔ ب لیلاں میں مقدس اوراق دیوار سے لگے ڈبے اور بورے میں ڈالے ہوئے تھے دو روز قبل ربوہ سے آئے شخص حبیب نے ان کی بے حرمتی کی۔ جس پر شہری جمع ہونے شروع ہوگئے مظاہرین نے سدھار بائی پاس چوک پر پہنچ کر احتجاجی مظاہرہ کیا اور ملزم کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے مظاہرین سے مذاکرات کئے اور مقدمہ درج ہونے پر مظاہرین منتشرہوگئے۔
بے حرمتی/ مقدمہ