افغان امن عمل: روس، ایران اور بھارت کو بھی شامل کیا جائے:حامد کرزئی

کابل(این این آئی)افغانستان کے سابق صدر حامد کرزئی نے کہاہے کہ افغان عمل کو بہتر بنانے کیلئے روس، ایران اوربھارت کو بھی شامل کیا جائے۔روس نے اپنے سابق حلیف ملک افغانستان میں امن عمل کی حمایت کا اعلان کیا ہے ۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک تقریب سے خطاب میں سابق صدر حامد کرزئی نے کہا کہ افغان عمل کو بہتر بنانے کے لیے روس ایران اوربھارت کو بھی شامل کیا جائے،اس موقع پر کابل میں روس کے سفیر الکسانڈر مانتیسکی نے کہاکہ ان کا ملک افغانستان میں ایک ایسے سیاسی تصفیے کا حامی ہے ۔

ای پیپر دی نیشن