ہملٹن(نیوز ایجنسیاں)نیوزی لینڈنے آسٹریلیا کوتیسرے ون ڈے میں 55رنزسے شکست دیکرسیریز2-1سے جیت لی،247رنز کے تعاقب میں کینگروزکی پوری ٹیم 191 رنز پر ڈھیر ہو گئی،گپٹل59 اور گرانٹ ایلیٹ کی ففٹیز،برینڈن میکولم نے 27 گیندوں پرچھ چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے47رنزکی ون ڈے کی آخری اننگ کھیلی،سودھی کومیچ کابہترین کھلاڑی قراردیاگیا۔ہملٹن میں کھیلے گئے تیسرے اورفیصلہ کن میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کرپہلے فیلڈنگ کافیصلہ کیا کیوی کپتان نے آخری ون ڈے کویادگاربنانے کیلئے27گیندو ں پر47 رنز کی شانداراننگ کھیل کر ٹیم کو پہلی وکٹ کی شراکت میں84رنزکابہترین آغاز فراہم کیا تا ہم 123 کے مجموعی سکورپر ولیم سن بلند کی گیندپرآئوٹ ہوگئے ٹیم کے مجموعے میں صرف آٹھ رنز کے اضافے کے بعد گپٹل 59رنزبنانے کے بعد ژمپا کووکٹ دے بیٹھے۔ نکلولس اورگرانٹ ایلیٹ نے محتاط انداز سے بیٹنگ کرکے سکورکو171پرپہنچایا تونکولس ہنرل ووڈ کی گیندپرسمتھ کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوگئے237رنز پرکورے اینڈرسن کے آئوٹ ہونے کے بعدکیوی بلے بازوکٹ پرجم کرنہ کھیل سکے اورپوری ٹیم 45.3 اوورز میں 246 رنز بناکرآئوٹ ہوگئی۔