کرکٹ منتظم سعید بٹ انتقال کر گئے، راجہ اسد سمیت اہم شخصیات کی تعزیت

Feb 09, 2016

نمائندہ سپورٹس

لاہور( نمائندہ سپورٹس)معروف کرکٹ منتظم اورشعبہ ٔ تعلقات عامہ کی معروف شخصیت محمد سعید بٹ لاہور میں انتقال کر گئے۔ عمر82برس تھی۔ سعید بٹ کرکٹ اورابلاغ عامہ کے حلقوں میں اپنی ہمہ جہد شخصیت کے باعث بے پناہ مقبولیت حاصل تھی۔ سعید بٹ مرحوم سابق کپتان اور چیئر مین بی سی سی پی (پی سی بی )اور اعجاز بٹ (سیکرٹری بی سی سی پی) کے دور میں ٹیسٹ میچوں کے دوران شاندار خدمات سرانجام دیتے رہے۔ پاکستان میں 1987ء کے ورلڈ کپ کے انعقاد میں سعید بٹ نے شاندار انتظامی خدمات سرانجام دیں۔ انہیں کرکٹ میں شاندار خدمات سرانجام دینے پر 2000ء میں آئی سی سی کی طرف سے ملینیم ایوارڈ سے نوازا گیاتھا۔ پاکستان کرکٹ کمنٹیٹرز کلب ( سی سی سی پی)کے صدر محمد ادریس، سیکرٹری جنرل راجہ اسدعلی خاں اور کلب کے مشیر مالیات اے آ ر زیدی نے سعید بٹ ، سابق چیئرمین پی سی بی اعجاز بٹ، خالد محمود نے اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت اور لواحقین کیلئے صبرجمیل کی دعا کی۔

مزیدخبریں