لاہور (سٹاف رپورٹر) گورنمنٹ گرلز ماڈل مڈل سکول باغ مونچی لڈھا میں پہلی جماعت کی طالبہ پر اسرار طور پر جھلس گئی۔ طالبہ کا کہنا ہے کہ اس پر قہوہ بنانے میں تاخیر کرنے پر گرم پانی پھینک دیا گیا جس سے اس کا منہ اور بازو جھلس گئے جبکہ اس حوالے سے ای ڈی او لاہور پرویز اختر کا کہنا ہے 2فروری کو ہاف ٹائم میں ٹیچرز چائے پی رہی تھیں اور بچے کھیل رہے تھے اسی دوران طالبہ ایمان ٹیچرز سے آ لگی اور ٹیچر کے ہاتھ میں موجود چائے ننھی طالبہ پر گر گئی جس سے ایمان جھلس گئی ٹیچر نے جان بوجھ کر کوئی تشدد نہیں کیا۔ اس حوالے تحقیقات جاری ہیں۔