الیکشن کمشن نے جرمن تنظیم ڈیموکریسی رپورٹنگ انٹرنیشنل کےساتھ معلومات کے تبادلے پر پابندی لگا دی

اسلام آباد (بی بی سی اردو) الیکشن کمشن آف پاکستان نے اعلامیہ جاری کیا جس میں تمام افسروں اور اہلکاروں کو پابند کیا گیا ہے کہ کوئی بھی جرمنی کی غیر سرکاری تنظیم ڈیموکرسی رپورٹنگ انٹرنیشنل کے ساتھ معلومات کا تبادلہ نہیں کیا کرے گا۔ اس کی وجہ یہ بتائی گئی ہے کہ مذکورہ جرمن غیر سرکاری تنظیم کو ابھی تک پاکستانی وزارت داخلہ کی جانب سے سکیورٹی کلیئرنس سرٹیفیکیٹ جاری نہیں کیا گیا۔ الیکشن کمشن کی جانب سے جاری ہونے والے حالیہ حکم نامے پر ڈیموکریسی رپورٹنگ انٹرنیشنل کے اعلی عہددار نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر یہ کہا کہ تنظیم کے اندراج کا معاملہ وزارت داخلہ میں زیرغور ہے مگر ادارے کو ایک عبوری اجازت نامے پر پاکستان میں کام کرنے کی اجازت دی گئی تھی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ابھی تک ادارے پر پابندی کے حوالے سے الیکشن کمشن آف پاکستان اور نہ ہی وزارت داخلہ کی جانب سے کوئی تحریری یا زبانی طور پر آگاہ کیا گیا ہے۔
پابندی

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...