پیپلزپارٹی ملتان میں بڑا جلسہ کرے گی : یوسف گیلانی، بلاول کو شرکت کی دعوت

ملتان(آن لائن) سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کو ملتان میں جلسے کی دعوت دیتے ہوئے کہا ہے کہ عدلیہ،آئین اور تمام اداروں کا احترام کرتے ہیں، عدلیہ کے پانامہ لیکس کے فیصلے کا احترام کرینگے ۔ ان خیالات کااظہار انہوںنے ملتان میں پریس کانفرنس کے دوران کیا۔ یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ پیپلزپارٹی ملتان میں بہت بڑا اور عظیم جلسہ کریگی۔سیاست ایک نیک کام ہے اور عبادت کی طرح ہے اس میں تشدد نہیں ہونا چاہیے اور تمام جماعتوں کو ایک جیسا موقع اور ماحول ملنا چاہیے۔شوکت بسرا پر حملے کی مذمت کرتے ہیں اور حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ملزمان کو فوری قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی ایک مضبوط جماعت ہے اور ہم پارلیمنٹ کے اندر اور باہر عوام سے رابطے میں ہیں۔ ہم چاہتے ہیں کہ عدلیہ کو پانامہ لیکس پر فیصلہ کرنے دیں وہ جو بھی فیصلہ کرینگے ہم احترام کرینگے۔ ہم پانامہ لیکس میں فریق نہیں بنے۔ انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں الیکشن کمشن مضبوط ہو اور آئندہ انتخابات میں آزاد اور مضبوط الیکشن کمشن کی توقع ہے۔ میں ابھی تک نااہل ہوں میرے الیکشن میں حصہ لینے کا فیصلہ پارٹی کریگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسلام پر دہشتگردی کا لیبل لگانا غلط ہے اسلام مذہب امن محبت اور بھائی چارے کا درس دیتا ہے اور یہ بات ڈونلڈ ٹرمپ کو بھی سمجھنی چاہیے۔
یوسف گیلانی

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...