نیب عزیر بلوچ سے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کرے گا‘ سندھ حکومت کو آگاہ کر دیا

اسلام آباد (آن لائن) نیب حکام نے کراچی کے مشہور زمانہ مجرم عزیر بلوچ کیخلاف منی لانڈرنگ کی تحقیقات کا فیصلہ کیا ہے اور اس حوالے سے سندھ حکومت کو باضابطہ آگاہ بھی کر دیا ہے۔ نیب حکام کاموقف ہے کہ عزیر بلوچ کروڑوں ڈالر کی منی لانڈرنگ میں ملوث ہے اور بھاری سرمایہ بیرون ملک منتقل کرنے میں اس کا گہرا ہاتھ ر ہا ہے۔ آن لائن کو نیب حکام نے بتایا کہ عزیر بلوچ کو اپنی گرفت میں لیکر باقاعدہ منی لانڈرنگ بارے اعلیٰ پیمانے پر تحقیقات کی جائینگی عزیر بلوچ کراچی کے علاقہ لیاری کا مشہور زمانہ مجرم ہے جو قتل ، ڈاکہ زنی ، بھتہ خوری ، فائرنگ کے علاوہ دیگر درجنوں مقدمات اور جرائم میں ملوث ہے اور آج کل رینجرز اور سندھ حکومت کی تحویل میں ہے عزیر بلوچ کے پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی قیادت بالخصوص سابق صدر آصف علی زرداری کی بہن فریال تالپور کے ساتھ گہرے مراسم رہے ہیں جبکہ سابق سندھ کے وزیر داخلہ ذوالفقار مرزا بھی ان کے قریبی ساتھیوں میں شامل ہیں۔ نیب حکام کا خیال ہے کہ عزیر بلوچ کے سندھ کی ایک بڑی شخصیت کے ایما پر کروڑوں ڈالر دبئی منتقل کئے ہیں جن سے دبئی میں جائیدادیں خریدی گئی تھیں۔
نیب/ عزیر بلوچ

ای پیپر دی نیشن