قصور+ چھانگا مانگا (نمائندہ نوائے وقت، نامہ نگار) خاوند نے گھریلو جھگڑے پر بیوی پر تیل پھینک کر آگ لگادی ۔ تفصیلات کے مطابق چھانگا مانگا کے نواحی گاﺅں کندن میں ممتاز بی بی کی شادی کچھ عرصہ قبل بشیر احمد کیساتھ ہوئی تھی اور دونوں میاں بیوی کے درمیان اکثر لڑائی جھگڑا رہتا تھا ۔ ممتاز بی بی کے خاوند بشیر احمد نے اپنی بیوی ممتاز بی بی کو تشدد کا نشانہ بنایا اوراپنی موٹرسائیکل سے پٹرول نکال کر ممتاز بی بی پر پھینک کر آگ لگا دی جس کی وجہ سے ممتاز بی بی بری طرح سے جھلس گئی جس کو شدید تشویشناک حالت میں جناح ہسپتال لاہور منتقل کردیاگیا ہے۔تھانہ چھانگا مانگا پولیس مصروف کارروائی ہے۔
بیوی آگ