نوٹ بندی: شیوسینا کے سربراہ اودھو ٹھاکرے وزیراعظم مودی پر برس پڑے

Feb 09, 2017

ممبئی (آن لائن) بھارت میں شیوسینا کے سربراہ اودھو ٹھاکرے وزیراعظم نریندرا مودی کی حکومت پر برس پڑے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ مرکزی حکومت کی نوٹ بندی کی وجہ سے ملک گیر سطح پر اتنے افراد ہلاک ہوئے ہیں جو دہشت گرد حملوں سے بھی نہیں ہوئے۔شیوسینا کے سربراہ اودھوٹھاکرے نے وزیراعظم نریندر مودی اور وزیراعلیٰ دیویندر فرنویس کو چیلنج کیا کہ وہ متحدہ طور پر ان سے مقابلہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گرد حملوں سے بہت کم افراد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ نوٹ بندی کے فیصلے سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد اس سے زیادہ ہے۔ ملک پر اس دہشت گرد حملے کا آغاز کس نے کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ مودی اور فرنویس کو متحدہ طور پر میرا مقابلہ کرنا چاہئے۔میں یہ باب ہمیشہ کیلئے بند کردوں گا۔
برس پڑے

مزیدخبریں