واشنگٹن (نیٹ نیوز) امریکی خاتون اول ملانیا نے برطانوی اخبار کے خلاف دوبارہ 15 کروڑ ڈالر ہرجانے کا مقدمہ دائر کر دیا ہے۔ برطانوی اخبار نے لکھا تھا کہ ملانیا ٹرمپ نیویارک میں 90کی دہائی میں بطور ایسکورٹ کام کرتی رہی ہیں۔ ہائی پروفائل شخصیات کے ساتھ پارٹیز اور دوسرے ایونٹس پر جاتی تھیں۔ برطانوی اخبار ڈیلی میل نے لکھا تھا ملانیا ٹرمپ نے نیویارک میں 90ءکے دہائی میں بطور ایسکورٹ کام کیا اور وہیں ان کے شوہر ڈونلڈ ٹرمپ سے ان کی ملاقات ہوئی تھی۔ ملانیا ٹرمپ کے وکلا کا کہنا ہے کہ یہ تمام الزامات بے بنیاد اور جھوٹ پر مبنی ہیں۔ یہ الزامات ان کی ذاتی یا پیشہ ورانہ ساکھ کے لئے تباہ کن ہیں۔
امریکی خاتون اوّل
ہتک عزت: امریکی خاتون اوّل ملانیا نے برطانوی اخباری کیخلاف دوبارہ 15 کروڑ ڈالر ہرجانے کا دعویٰ کردیا
Feb 09, 2017