گلگت:گلیشیر سرکنے سے ایک گاﺅں کے کئی گھر دب گئے

Feb 09, 2017

گلگت (نیوز ایجنسیاں+ نوائے وقت رپورٹ) گلگت بلتستان کے ضلع شگر کے گاﺅں ارندو میں گلیشیئر آبادی کی جانب سرکنے سے کئی گھر دب گئے جبکہ برفانی تودے تلے دب کر سینکڑوں جانور بھی ہلاک ہوئے ہیں۔کمشنر بلتستان کے مطابق ریسکیو ٹیم پیدل گلیشیئر سرکنے سے متاثر ضلع شگر گاوں کی جانب روانہ ہوئی، ٹیم کے پہنچنے میں 3 روز لگیں گے۔ گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کے رکن عمران ندیم کے مطابق بلند ترین بستی ارندو گا¶ں میں گزشتہ تین دنوں میں 10 فٹ سے زائد برف باری ہوئی۔ جس کے باعث گلیشئر سرکنے لگا اور برفانی تودے گرے۔گلیشیئرکے ملبے میں دب کر سینکڑوں جانور ہلاک اور متعدد مکانات دب گئے جبکہ ارندو گاوں کے 14خاندان گھر بار چھوڑ کر دوسرے گاﺅں منتقل ہوگئے۔ ادھر کمشنر بلتستان کا کہنا تھا کہ برف باری کے باعث گلتری، شیلا گا¶ں سمیت متعدد دیہاتوں سے رابطہ منقطع ہے، پاک فوج سے ہیلی کاپٹر فراہم کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔ ادھر سکردو میں دریائے سندھ پر قائم دو معلق پل گر گئے۔ پندے سمیت کئی دیہات کا سکردو سے رابطہ منقطع ہو گیا۔
گلیشیر/گھر دب گئے

مزیدخبریں