”سپریم کورٹ نے پابندی کے باوجود شوگر ملز چلانے کی وضاحت طلب کر لی“

اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) اتفاق شوگر مل کی وسطی پنجاب سے جنوبی پنجاب غیرقانونی منتقلی اور عدالتی حکم کے باوجود ملز فنکشنل کرنے سے متعلق کیس کی سماعت میں عدالت نے پابندی کے باوجود ملز چلانے کی وضاحت طلب کرتے ہوئے مزید سماعت آج تک ملتوی کردی ہے۔ بیرسٹر اعتزاز احسن نے اپنے دلائل میں موقف اختےار کےا کہ تین شوگر ملز جنوبی پنجاب میں لگائی گئی ہیں جبکہ پہلے کہا جاتا رہا کہ یہاں پاور پلانٹ لگاےا جائے گا اس علاقہ میں مزید شوگر مل لگانے پر پابندی ہے جبکہ کپاس(کاٹن) مل لگائی جاسکتی ہے، چوہدری شوگر مل اور حسیب شوگر ملز رحیم ےار خان میں لگائی گئی ہے جبکہ اتفاق شوگر مل مظفر گڑھ میں لگائی گئی ہے، اس حوالے سے لاہور ہائی کورٹ میں انٹرا کورٹ اپیل کا ابھی فیصلہ ہونا باقی ہے جبکہ لاہور ہائی کورٹ نے اپنے عبوری حکم میں 9 مرتبہ جے ڈبلیو ڈی شوگر مل کی تعمیر کے خلاف حکم امتناعی جاری کیا، شوگر ملز کی جانب سے لاہور ہائی کورٹ میں بےان حلفی جمع کراےا گےا کہ یہاں شوگر ملز نہیں بلکہ پاور پلانٹ ہی لگاےا جارہا ہے، عدالت سے بھی غلط بےانی کی گئی ہے عدالتی احکامات کو نظر انداز کرتے ہوئے ضلعی انتظامیہ اور پولیس کے تعاون سے تعمیرات جاری ہیں۔ چیف جسٹس نے کہا کہ اگر عدالت ڈی سی او ڈپی او کو بلاکر پوچھے تو وہ جھوٹ بول دیں گے عدالتی احکامات کی خلاف ورزی پر وضاحت طلب کرلیتے ہیں جبکہ انڈر ٹیکنگ بھی دی گئی ہے اسے بھی دیکھتے ہیں۔ عدالت اس حوالے سے قانون بھی دیکھے گی۔ جسٹس فیصل عرب نے کہا کہ اب شوگر ملز لگ گئیں اس سے ہزاروں لوگوں کو روزگار ملے گا۔ اعتزاز احسن نے کہا کہ کاٹن ملز سے بھی لوگوں کو روزگار ملے گا۔
وضاحت طلب

ای پیپر دی نیشن