مہندرا سنگھ دھونی کی اہلیہ کو عدالت نے طلب کر لیا

Feb 09, 2017

نئی دہلی(سپورٹس ڈیسک) نئی دہلی کی عدالت نے ایک مقدمے میں سابق بھارتی کپتان مہندرا سنگھ دھونی اہلیہ کو طلب کر لیا ہے۔ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے طلب کیے جانے پر ساکشی دھونی عدالت کے روبرو پیش ہونگی۔ رئیل سٹیٹ کمپنی امراپالی کو سرمایہ کاروں نے ایک مقدمے میں عدالت میں گھسیٹ لیا ہے، اس کیس میں ساکشی دھونی کا نام بھی جوڑا جا رہا ہے۔


کیونکہ مہندر سنگھ دھونی کی اہلیہ اس کمپنی کی برانڈ ایمبیسڈر رہی تھیں تاہم انہوں نے ایک سال قبل سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اس کمپنی کیخلاف مہم کے بعد اس سے اپنا ناتہ توڑ لیا تھا۔اگرچہ مہندر سنگھ دھونی اور ان کی اہلیہ کا اس رئیل سٹیٹ گروپ سے کوئی تعلق نہیں ہے تاہم اس کے باوجود ساکشی دھونی کو عدالت نے طلب کر لیا ہے۔ اس طلبی کی وجہ کیس کے خصوصی پہلوو¿ں پر غور بتائی جا رہی ہے۔

مزیدخبریں