اسلام آباد (صباح نیوز + نوائے وقت رپورٹ) الیکشن کمشن نے قومی اسمبلی کے 85 ارکان کے اثاثوں کی جانچ پڑتال مکمل کر لی ہے اور عمران خان، چودھری نثار سمیت 85 ارکان قومی اسمبلی کے گوشوارے مبہم نکلے، مبہم تفصیلات پر تمام ارکان سے اثاثوں کی وضاحت مانگ لی گئی ہے۔ الیکشن کمشن کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق ارکان کو نوٹسز میں کہا گیا ہے کہ وہ مفصل تفصیلات دیں۔ جن ایم این ایز کے گوشوارے مبہم پائے گئے ان میں عمران، چودھری نثار، فضل الرحمٰن، شیخ رشید، شیخ آفتاب، شاہد خاقان عباسی، اکرم درانی، طارق فضل چودھری، علی خان شامل ہیں۔ اس سے قبل غلام سرور، آفتاب شیرپائو، امیر حیدرہوتی اور شیخ آفتاب کو بھی نوٹسز جاری کئے گئے تھے۔ الیکشن کمشن کے مطابق بعض ارکان اسمبلی نے نوٹسز کے جواب میں مطلوب تفصیلات فراہم کر دی ہیں لیکن زیادہ تر ارکان وہ ہیں جنہوں نے ابھی تک تفصیلات فراہم نہیں کیں۔ ارکان کی فراہم کردہ تفصیلات کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔
عمران‘ نثار‘ فضل الرحمن‘ شیخ رشید سمیت 85 ارکان کے گوشوارے مبہم‘ الیکشن کمشن سے نوٹس جاری
Feb 09, 2017