واشنگٹن (نوائے وقت رپورٹ) سابق امریکی صدر اوباما ان دنوں اہم نوعیت کی ذمہ داریوں کی تھکن اتار رہے ہیں، وہ چھٹیوں پر ہیں اور وقت کو بالکل بھی ضائع نہیں کررہے۔ سابق صدر برطانوی ارب پتی سر رچرڈ برانسن کے کیریبیئن آئی لینڈ میں کائٹ بورڈنگ سیکھنے میں مصروف ہیں۔ متعدد گارڈز اوباما کی حفاظت پر مامور ہیں۔سابق امریکی صدر کی حیثیت سے اب بھی متعدد گارڈز اوباما کی حفاظت پر مامور ہیں، لیکن وہ اب ہر جھنجھٹ سے بے فکر ہو کر اپنے وقت کو پرلطف بنانے میں مصروف ہیں۔
اوباما کائٹ بورڈنگ
اوباما کائٹ بورڈنگ سیکھنے میں مصروف
Feb 09, 2017