سڈنی (اے پی پی) آسٹریلیا میں سائنس دانوں نے زیر زمین پانیوں میں 3 لاکھ سال پرانا بہت بڑا زمینی تودہ دریافت کر نے کا دعوی کیا ہے، حالیہ شائع شدہ رپورٹ کے مطابق جیمز کک یونیورسٹی کے ارضیاتی سائنس دان روبین رومن نے بتایا کہ یہ زمینی تودہ کوئینز لینڈ ریاست کے ساحل سے 75 کلومیٹر دور غیر متوقع طورپر دریافت کیا گیا ہے اوراس کا سائز 32 کیوبک کلومیٹرز ہے یا یہ اولورو نامی تودہ سے بھی 30 گنا بڑا ہے۔سائنس دانوں نے پائے گئے شواہد کے حوالہ سے کہا ہے کہ ان کے خیال میں اس تودہ پر پائے جانے والے گھونگھے اور فوسلز 302000 (تین لاکھ بیس ہزار) سال پرانے ہیں اور یہ تودہ اس وقت 27 میٹرز بلند ہونے والی سونامی طوفان کی لہروں اور شدید زلزلہ کے باعث معرض وجود میں آیا ہو گا۔
آسٹریلیا/تودہ دریافت
سائنسدانوں کا آسٹریلیا کے زیر زمین پانیوں میں 3 لاکھ سال پرانا بڑا زمینی تودہ دریافت کرنے کا دعوی
Feb 09, 2017