رائے ونڈ (نامہ نگار) ایم این اے ملک محمد افضل کھوکھر نے وزیر داخلہ چودھری نثار علی سے ملاقات میں دفتر کی بحالی کا نوٹیفیکیشن جاری کرایا اور اب ہنگامی بنیادوں پر دفتر کے قیام کیلئے رائے ونڈ میں مناسب جگہ کا انتخاب کررہے ہیں، مختلف جگہوں کا جائزہ لیاگیا، یوسی رائے ونڈ 272میں واقع بیگر ہوم میں خالی کمروں کی موجودگی کی اطلاع پر ایم این اے ملک محمد افضل کھوکھراسسٹنٹ رائے ونڈ پہنچے ایم این اے ملک افضل کھوکھر نے یقین دھانی کروائی کہ رواں ہفتے میں رائے ونڈ میں نادرا دفتر فعال کردیا جائے گا۔
جس کے بعد جلد ہی رائے ونڈ میں پاسپورٹ آفس بھی قائم کریں گے ۔
رواں ہفتے رائیونڈ میں نادرا آفس فعال کر دیا جائے گا: افضل کھوکھر
Feb 09, 2017