راولپنڈی(نوائے وقت رپورٹ) ڈسٹرکٹ بار اےسوسی اےشن کے صدر سجاد اکبر عباسی سانحہ کوئٹہ مےں شہےد ہونےوالے وکلا ءکو کبھی نہےں بھولےں گے حکومت ہوش کے ناحن لے جب کوئی سانحہ ہوجاتا ہے تو حکومتی مشنری حرکت مےں آتی ہے تاہم بعد مےں دوبارہ معاملات سرد خانے کی نذر کر دئےے جاتے ہےں۔ وکلاءسمےت ہر شہری کی حفاظت کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے اور حکومت ملک بھر کی ڈسٹرکٹ بارز کو سےکورٹی دے تاکہ دوبارہ کوئی اےسا سانحہ رونما نہ ہو سکے ان خےالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ڈسٹرکٹ بار اےسوسی اےشن مےں منعقد اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے کےا جبکہ اس موقع پر بلوچستان کےچ بار اےسوسی اےشن کے صدرقاسم علی، کوئٹہ بار کے ممبرامےر اللہ غرشےن ، پنجاب بار کونسل کے وائس چےئرمےن چوہدری محمد حسےن ، ممبر پنجاب بار کونسل سےد ذوالفقار عباس نقوی ، چوہدری واثف، جوائنٹ سےکرٹری ڈسٹرکٹ بار شاہدمحمود، سےکرٹری فنانس فہےم قرےشی و اےگزےکٹوممبرا ن بھی موجود تھے اس موقع پر سےکرٹری بار اےسوسی اےشن عرفا ن احمد خان نےازی نے اپنے خطاب مےں آنےوالے تمام وکلاءکا شکرےہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ راولپنڈی ڈسٹرکٹ بار اےسوسی اےشن نے ہر موقع پر ہراول دستے کا کردار ادا کےا ہے اور اب بھی راولپنڈی بار پےچھے نہےں رہے گی ہم آپ کو ےقےن دلا تے ہےں کہ راولپنڈی بار کے وکلاءبلکہ پورے پاکستان کی وکلاءبرادری سانحہ کوئٹہ مےں شہےد ہونےوالے وکلاءکبھی فراموش نہےں ہونے دےنگے، اور ہم حکومت کو ےہ احساس دلاتے رہے گے کہ اپنے سےکورٹی سے ہٹ کر عام انسانوں کی سےکورٹی کو بھی بہتر بندونست کرےں تاکہ مستقبل مےں کوئی بھی اےسا واقع رونما نہ ہوسکے۔ سےمےنار کے آخری مےں ڈسٹرکٹ بار اےسوسی اےشن کے صدر سجاد اکبر عباسی نے تمام مہمانوں کا شکرےہ ادا کرتے ہوئے انہےں پھولوں کے گلدستے دئےے۔
سانحہ کوئٹہ مےں شہےد ہونےوالے وکلا ءکو کبھی نہےں بھولےں گے، سجاد اکبر عباسی
Feb 09, 2017