راولپنڈی(نےوز رپورٹر)سینیٹ میںقائدِایوان سینیٹرراجہ ظفرالحق نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیرمیں بھارت کے ظلم و بربریت کوپوری دنیا میں عیاں کیا جائے اورعالمی ضمیرجھنجوڑا جائے۔یہ بات انھوں نے راولپنڈی آرٹس کونسل میں بھارتی مظالم پرمبنی تصویری نمائش کے موقع پرکہی۔انھوں نے کہا کہ نمائش دیکھنے کے بعددو پہلوسامنے آتے ہیںایک بھارت کی طرف سے کشمیریوں پرظلم وبربریت جن میں پیلٹ گن کا استعمال ،لاٹھی چارج،ایک لاکھ کشمیریوں کی شہادت، لاتعدادبے نام و نشان قبریں ہیں اوردوسری طرف کشمیری نوجوانوں اورخواتین نے احتجاج جاری رکھا ہوا ہے۔سیکورٹی کونسل نے جووعدہ کیا تھا اس کو پوری دنیا میں اجاگرکیا جائے۔ان کو یاددلانا پاکستان کی ذمہ داری ہے اورکشمیری نوجوانوں کا چاہیے کہ ایسی نمائش کا انعقادکریں۔بلارنگ و نسل کشمیری نوجوان قربانی دینے کے لیے تیار ہیں۔راجہ ظفرالحق نے کہا کہ راولپنڈی آرٹس کونسل نے اس نازک مرحلے پرکشمیریوں پربھارتی ظلم وبربریت کواجاگرکرنے پرشکرگزارہیں۔انھوں نے کہا کہ اقوام متحدہ میںکشمیرسے متعلق 24 قراردادیں پاس ہوئی ہیںاورایک بھی ایسی نہیں جس کی مخالفت ہوئی ہو۔روس اورساتھی ممالک نے بھی حمایت کی۔کشمیرکے نوجوان بلاخوف و خطرجدوجہدجاری رکھے ہوئے ہیںاورپاکستان کا بچہ بچہ کشمیریوں کی جدوجہدمیں ساتھ ہے۔انھوں نے مزیدکہا کہ بعض ایسی تصاویرہیںجنہیں دیکھ کرظلم کی مثال نہیں ملتی۔ہم کشمیری شہدائ، زخمیوں اوران کے ورثا کوسلام پیش کرتے ہیں۔پاکستان ایمبیسی کوچاہیے کہ پوری دنیا میں ایسی نمائشیںمنعقدکرے تاکہ دنیا کا ضمیرجاگ اٹھے اوربھارت کومجبورکرے کہ وہ کشمیرمیں رائے شماری پرراضی ہوجائے۔تقریب سے چوہدری یاسین،ناہیدمنظور،شیخ تجمل ،عبدلحمیدلون اوردیگرکشمیری قیادت نے اظہارِخیال کیا۔