تنظےم اساتذہ کا اےس اےس ٹی کےڈر کے سروس رولز بنانے کا مطالبہ

اسلام آباد( نامہ نگار) تنظےم اساتذہ اسلام آباد نے اساتذہ مےں پائی جانے والی بے چےنی کے خاتمے کےلئے اےس اےس ٹی کےڈر کے سروس رولز بنانے کا مطالبہ کےا ہے،2011 میںاَپ گریڈ کئے گئے اےس اےس ٹی اساتذہ کے سروس رولز کی عدم دستیابی کے باعث اسلام آباد ماڈل سکولز و کالجز(سابقہ ایف جی سکولز ) میں اساتذہ کی ترقیوں کا نظام مکمل طور پر جامد ہوچکا ہے جسکی وجہ سے اساتذہ شدید ذہنی اضطراب کا شکار ہیں۔ وفاقی نظامت تعلیمات اور کیڈ کے ذمہ داران جلد از جلد اےس اےس ٹی کیڈر کے اساتذہ کے لئے سروس رولز مرتب کریں، یہ قراردارتنظیم اساتذہ اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے اپنے اجلاس میں منظور کی۔

ای پیپر دی نیشن