اسلام آباد( خبر نگار خصو صی ) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل سید نیئر حسین بخاری نے کہا کہ حقیقی عوامی سیاسی نمائندہ جماعت پی پی کے جیالوں نے نامساعد حالات میں بھی جس جوان مردی سے پارٹی پر چم کو سربلند رکھا ، وہ سیاسی تاریخ میں اپنی مثال آپ ہے ۔ پارٹی کی جڑیں عوام میں اور پارٹی کارکن قیادت کے دست و بازو ہیں۔ پارٹی ختم ہونے کے خواب دیکھنے والوں کو جلد دن میں تارے نظر آئیں گے۔ ان خیالات کا اظہار سید نیئر حسین بخاری نے پی پی پی کے نومنتخب راولپنڈی ڈویژن کے ضلعی و شہری عہدیداران سے ملاقات کے دوران کیا،انہوں نے کہا کہ پی پی پی واحد سیاسی جماعت ہے جس کے کارکن اور قیادت ایک گھرانے کی طرح ہے۔ پارٹی برادری ازم اور علاقیت پر یقین نہیں رکھتی۔
پیپلزپارٹی برادری ازم اور علاقائیت پر یقین نہیں رکھتی،نیئر بخاری
Feb 09, 2017