اسلام آباد(خبر نگار)نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے جنرل منیجر ڈیزائن عاصم امین نے کہا ہے کہ سڑکوں پر سفر کو محفوظ بنانے کیلئے ہمیں مشترکہ کاوشیں کرنا ہوگی۔ سڑک استعمال کرنے والے حضرات بہتر اور محفوظ سفر کے مستحق ہیں۔انہوں نے کہا کہ سڑ کوں پر روڈ سیفٹی کنڈیشنز میں بہتری لاکرحادثات سے بچا جاسکتا ہے۔اےن اےچ اے کے زیر انتظام روڈ سیفٹی آڈٹ آگاہی سیمینار اتھارٹی کے مرکزی دفتر میں منعقد ہوا،جس میں این ایچ اے کے ماہرین تعمیرات ، نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے افسران اور ملک کے مختلف حصوں سے آئے ہوئے ڈیزائن کنلسلٹنٹس نے شرکت کی۔ٹریفک آپریشن انجنیئر اعزاز احمد نے اس موقع پر تفصیلی بریفنگ دی جس میں روڈ سیفٹی آڈٹ کے تکنیکی پہلوﺅں پر روشنی ڈالی گئی۔