بھارتی دار الحکومت نئی دہلی میں ڈاکٹر نے 42 سالہ خاتون کی کھوپڑی سے زندہ کاکروچ نکال لیا۔خاتون کو اس وقت ہسپتال لایا گیا جب اسے اپنی آنکھوں کے پردوں کے پیچھے کچھ رینگتے ہوئے محسوس ہوا اور درد کے باعث اسے مقامی کلینک لایا گیا ۔ناک کی اینڈوسکوپی کے زریعے خاتون کو خوفناک حقیقت کا علم ہوا ۔اے ایف پی کے مطابق چنائی کے سٹینلے میڈیکل کالج ہسپتال کے ناک ،کان اور گلے کے ماہر امراض ڈاکٹر ایم این شنکر نے کہا کہ "ناک کے 5 سینی میٹر کے حصے میں کسی چیز کی ٹانگیں حرکت میں دیکھی گئیں جو مجھے غیر معمولی لگا،مجھے احساس ہوا کہ یہ کاکروچ ہے اور تقریباً12 گھنٹے کے بعد بھی تاحال زندہ ہے"۔ شنکر کا کہنا ہے کہ ماخوذ ویکیوم کلینر کے زریعے زندہ کاکروچ کو نکال لیا گیا ۔انہوں نے کہا کہ 45 منٹ کے آپریشن کے بعد خاتون بالکل ٹھیک ہے۔