ججز نظربندی کیس: مشرف اشتہاری قرار، عدم گرفتاری پر دائمی وارنٹ جاری

 راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت نے سابق صدر پرویز مشرف کو ججز نظربندی کیس میں اشتہاری قرار دے دیا۔ سابق صدر کے دائمی وارنٹ گرفتاری بھی جاری کر دیئے گئے ۔پرویز مشرف کی عدم گرفتاری پر دائمی وارنٹ جاری کئے گئے ۔عدالت نے سیکرٹری داخلہ کو مشرف کی واپسی کیلئے فول پروف سکیورٹی فراہم کرنے کا حکم دیدیا ہے۔ پرویز مشرف دو مقدمات میں پہلے ہی اشتہاری ہیں۔

ای پیپر دی نیشن