ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کی جانب سے بیان کے مطابق، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیرصدارت جی ایچ کیو میں آرمی کے سلیکشن بورڈ کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں 37 بریگیڈیئرز کو میجر جنرل کے عہدے پر ترقی دیدی گئی۔ میجر جنرل کے عہدے پر ترقی پانے والوں میں 9 آرمی میڈیکل کور کے بریگیڈیئرز بھی شامل ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق، ترقی پانے والوں میں بریگیڈیئر نعمان زکریا، قمر عدنان احمد خان، سید عامر رضا، طارق ضمیر، طاہر گلزار ملک، شاہد محمود، محمد اصغر، خالد سعید، ایمان بلال صفدر، سرفراز محمد، رفیق الرحمان، انعام حیدر ملک، سلمان فیاض غنی، سرفراز علی، محمد انیق الرحمان، محمد عاصم ملک، فیاض حسین شاہ، شاہد نذیر، ضیا الرحمان، زاہد محمود، اظہر اقبال عباسی، طارق محمود، احسن گلریز، شاہد امتیاز اوررضوان افضل ، عثمان حق، سید شہاب شاہد، عرفان شیخ بھی شامل ہیں۔ آرمی میڈیکل کور کے 9 بریگیڈیئرز کو بھی میجر جنرل کے عہدوں پر ترقی دی گئی ہے جن میں خاتون بریگیڈیئر نگار جوہر بھی شامل ہیں۔ دیگر افراد میں بریگیڈیئر طاہر سردار، عرفان شیخ، لیاقت علی، افتخار احمد، عمران فضل، طاہر اقبال، طارق محمود ستی اور بریگیڈیئر طاہر خادم شامل ہیں۔