بینکنگ سسٹم میں45ارب روپے شامل کردیئے،اسٹیٹ بینک

Feb 09, 2018

کراچی(کامرس رپورٹر)اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بینکنگ سسٹم میںایک روزکے لیے 45ارب روپے شامل کر دیئے ہیں، نیلامی میں7بولی دہندگان نے شرکت کی جس میں سے 5بولی دہندگان کی پیشکشوں کو منظور کر لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے جمعرات کواوپن مارکیٹ آپریشن ، ریورس ریپو کے تحت بینکنگ سسٹم میںایک روز کے لئے 6.04 فیصد سالانہ ریٹ آف ریٹرن کے حساب سے45ارب روپے شامل کر دیئے ہیں۔اوپن مارکیٹ آپریشن میں پیش کردہ بولی کی رینج 6.01فیصد تا 6.08فیصد سالانہ کے حساب سے112ارب روپے مقرر کئے گئے تھے ۔ نیلامی میں7بولی دہندگان نے شرکت کی جن میں سے 5بولی دہندگان کی پیشکشوں کو منظور کر لیا گیا۔

مزیدخبریں