ماورائے عدالت ، ہاف فرائی اورفل فرائی سے متعلق کیس کی سماعت

کراچی(وقائع نگار)سندھ ہائیکورٹ نے سندھ میں ماورائے عدالت قتل ہاف فرائی اور فل فرائی سے متعلق سماعت کے دوران آئی جی سندھ کو تحقیقات مکمل کرکے رپورٹ عدالت میں پیش کرنے کاحکم دیتے ہوئے سماعت آئندہ تاریخ تک ملتوی کردی ہے۔عدالت میں مٹیاری سے گمشدہ ہونے والے نوجوان عبدالجبارتالپور کے والد نے کہاکہ ان کے بیٹے اور بھائی کو دو سال پہلے قانون نافذ کرنے والے اداروں نے اٹھایا تھا جبکہ ایس ایس پی نواب شاہ امداد شاہ نے جے آ ئی ٹی میں بتایا کہ آپ کے بیٹے کو پولیس ہاف فرائی کرنا چاہتی تھی لیکن فل فرائی ہو گیا عدالت میںمحکمہ داخلہ کی جانب سے صوبائی ٹاسک فورس کی رپورٹ پیش کی گئی۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ عبدالجبار کی گمشدگی سے متعلق جے آئی ٹی کا ایک سیشن ہو چکا ہے ۔عدالت نے ٹاسک فورس رپورٹ پر عدم اطمینان کا اظہار کیا۔ عدالت نے کہا کہ آئی جی سندھ اس معاملے کی خود نگرانی کریں اورخود تحقیقات مکمل کر کے رپورٹ عدالت میں پیش کریں۔عدالت نے ایس ایچ او مقصود چنا کو بھی آئندہ سماعت پرطلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

ہاف فر ائی فل فرائی

ای پیپر دی نیشن