نئی دہلی/ریاض(این این آئی)سعودی عرب نے بھارت فضائی کمپنی کے طیاروں کو مملکت کی سر زمین کے اوپر سے گزر کر اسرائیل تک رسائی دینے سے انکار کر دیا ۔بھارتی ٹی وی کے مطابق سعودی شہری ہوابازی اتھارٹی کے ترجمان نے اس حوالے سے ایک رپورٹ کی سختی سے تردید کی اور واضح کیا کہ سعودی عرب کی کسی اتھارٹی نے بھارت کی قومی فضائی کمپنی ائیر انڈیا کی اسرائیل کے لیے پروازو ں کو اپنی فضائی حدود کو استعمال کرنے کی کوئی اجازت نہیں دی ۔ائیر انڈیا نے حال ہی میں اسرائیل کے لیے براہ راست پروازیں شروع کرنے کا اعلان کیا تھا اوکہاتھا کہ اس نے سعودی عرب کی بند فضائی حدود سے اسرائیل کے لیے پروازیں چلانے کی تجویز پیش کی ہے۔ائیر انڈیا کے ایک ترجمان کا کہنا تھا کہ سرکاری فضائی کمپنی کو نئی دہلی اور تل ابیب کے درمیان ہفتے میں 3 پروازیں چلانے کا حکم دیا گیا ہے۔