بھارت، امریکہ گٹھ جوڑ افغان امن میں رکاوٹ ہے: پاکستانی ماہرین

اسلام آ باد ( آ ئی این پی ) پاکستان کے دفاعی ،سفارتی اور معاشی ماہرین نے کہا ہے کہ بھارت امریکہ گٹھ جوڑ افغان امن میں رکاوٹ ہے،امریکہ کی جانب سے افغانستان میں بھارتی کردار علاقائی سلامتی کیلئے خطرناک ہے،بھارت امریکہ گٹھ جوڑ پاکستان اور چین اور سی پیک کے خلاف ہے،امریکا کے سی پیک سے متعلق خدشات درست نہیں،افغانستان میں طالبان کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا،افغانستان کے مسئلہ کا حل مذاکرات میں ہے،افغان طالبان کو مذاکرات کی میز پر لانا پڑے گا،واشنگٹن نے پاکستان کو اپنے مقاصد کیلئے استعمال کیا،پاکستان امریکہ طویل تعلقات کبھی اسٹرٹیجک مراسم میں تبدیل نہیں ہوئے ،جوہری پاکستان درست مگر روایتی عسکری قوت بھی ناگزیر ہے،امریکہ اور بھارتی جارحیت کا جواب دینا ہوگا ،افغان مہاجرین کی واپسی کے لیے اقدامات کرنے ہوں گے،کسی پاکستانی رہنما نے دہشت گردی کی جنگ میں اپنے نقصانات سے عالمی برادری کو آگاہ نہیں کیا، عالمی بینک اور آئی ایم ایف پر امریکہ اثر انداز ہوتا ہے ،پاکستان کو آئی ایم ایف سے مزید قرضوں کیلئے رجوع نہیں کرنا چاہئے،امریکہ پر انحصار ختم کرنا ہوگا۔جمعرات کو ان خیالات کا اظہارلیفٹینٹ جنرل ر ظہیر الاسلام ، سابق سفیر جہانگیر اشرف قاضی،سابق سیکریٹری دفاع لیفیٹننٹ جنرل ریٹائرڈ نعیم خالد لودھی اورسابق سیکرٹری خزانہ ڈاکٹر اشفاق حسن خان نے اسلام آ باد میںـ ـــ’امریکہ کی جنوبی ایشیا پالیسی اور پاکستان کا جواب‘ کے عنوان پر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ افغانستان میں امن جنگ سے نہیں لایا جا سکتا۔امریکہ میں پاکستان کے سابق سفیر جہانگیر اشرف قاضی نے کہاکہ واشنگٹن نے پاکستان کو اپنے مقاصد کیلئے استعمال کیا۔بھارت کے ساتھ تعلقات کو بہتر بنانا جنگ کو ٹالنے کے مترادف ہے۔

ای پیپر دی نیشن